ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ رمضا ن کی آمد کے پیش نظر تیز
ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ رمضا ن کی آمد کے پیش نظر تیزاشیاء کی روزباروز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ناقص منصوبہ بندی کے باعث شہر و ضلع میں گھی، دالیں اور دیگر اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ رمضا ن المبارک کی آمد کے پیش نظر تیزی اختیار کرتا جا رہا ہے ،بالخصوص ان اشیاء کی روزباروز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنانے ،گراں فروشوں ’ ذخیرہ اندوزوں اورمہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کے دعوے تو کئے جا رہے ہیں ایک بھی پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹ نے تاحال کام شروع نہیں کیا اس طرح مارکیٹوں میں مصنوعی مہنگائی ، اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ کی صورتحال روز باروز گھمبیر ہوتی جا رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارکی آمد کے پیش نظر مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کا خون نچوڑنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد صرف سرکاری ریکارڈ مرتب کرنے اور دعوؤں تک محدود ہے ، اربا ب اختیار کو جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔