ایرانی پٹرول کی فروخت ،کارروائی کی سفارشات ڈپٹی کمشنر کو ارسال

ایرانی پٹرول کی فروخت ،کارروائی کی سفارشات ڈپٹی کمشنر کو ارسال

ایرانی پٹرول کی فروخت ،کارروائی کی سفارشات ڈپٹی کمشنر کو ارسال سب اچھا کا راگ الاپ کر نچلی سطح پر بھرپور طریقے سے سہولت کاری کی جا رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن حکام نے ضلع میں ایرانی پٹرول کی فروخت اور غیر قانونی ایجنسیوں کے قیام میں سہولت کاری کیس کی انکوائری مکمل کرکے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس و دیگر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی سفارشات ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دیں ،ذرائع کے مطابق شہر اور گردونواح میں وسیع پیمانے پر ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت اور پیٹرول ایجنسیوں کی بھرمار کے سلسلہ میں سب سے پہلے اوگرہ کی طرف سے نشاندہی کی گئی تھی کہ سول ڈیفنس کی مبینہ ساز باز سے یہ غیر قانونی دھندہ جاری ہے ، اعلی انتظامیہ کو غلط رپورٹس کے ذریعے سب اچھا کا راگ الاپ کر نچلی سطح پر بھرپور طریقے سے سہولت کاری کی جا رہی ہے ،سول ڈیفنس کے جو افسران فیلڈ میں جانے کی اتھارٹی رکھتے ہیں وہ فیلڈ میں جانے کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر مبینہ طور پر لین دین کرتے ہیں بالخصوص ضبط شدہ مشینوں کی واپسی اور دوکانوں کو ڈی سیل کرنے کے حوالے سے بھاری رقوم لی جاتی ہیں، یہی نہیں ملازمین پر اپنے منظور نظر افراد اور رشتہ داروں کو بھی غیر قانونی ایجنسیاں بنا کر ایرانی تیل کی غیر قانونی فروخت کی اجازت دی گئی ،اس حوالے سے مختلف شکایات موصول ہونے پر اپریل 2025میں اینٹی کرپشن سرگودھانے باضابطہ انکوائری شروع کی ،انکوائری ٹیم کو اس دوران معلوم ہوا کہ شکایت کنندگان اور ملزم جس میں خاتون ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ،سینئر و جونیئر کلرکس شامل ہیں کی غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں شہر کے اندر ایک دوسرے کی ملی بھگت سے چل رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں