تعلیم ، آمدورفت کے میدان میں سہولیات فراہم کروں گا، میکن
تعلیم ، آمدورفت کے میدان میں سہولیات فراہم کروں گا، میکن جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کا حامیوں سمیت سردار عاصم شیر کی حمایت کا اعلان
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) حلقہ کی تعمیر و ترقی میری ترجیح ہے ، حلقہ کی عوام کی سہولت کیلئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کریں گے ، عوام کو صحت ، تعلیم ، آمدورفت کے میدان میں سہولیات فراہم کروں گا، میں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں ، میرے حلقے کا ہر سیاسی گروپ میرا ساتھی ہے ، میرا دوست ہے ، میں ان کے ساتھ چلوں گا ، ان کی ہر پکار پر لبیک کہوں گا ، یہ بات پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے شاہ پور میں معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری عنایت اللہ کی طرف سے منعقدہ ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اجتماع میں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری عاطف انصاری نے اپنے حامیوں سمیت سردار عاصم شیر کی حمایت کا اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے دو سال سے دیکھ رہے ہیں ، سردار عاصم شیر میکن عوامی رابطہ مہم پر یقین رکھتے ہیں ، ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے دستیاب ہوتے ہیں ، انہوں نے دو سال کی مختصر مدت میں درجنوں فلاحی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔
عوام کا درد دل رکھنے والے انسان ہیں ، اسی لئے ان کی حمایت کرتے ہیں ، تقریب میں ڈویژنل نائب صدر ن لیگ ملک تیمور سلطان قطبی ٹوانہ خصوصی طور پر شریک ہوئے ، اور چوہدری عنائت اللہ اور عاطف انصاری کی سردار عاصم شیر میکن کی حمائت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن ن لیگ کی ترقی و کامیابی ہے ، ن لیگ جتنی مضبوط ہو گی ۔عوامی فلاح کے کاموں میں اتنا ہی اضافہ ہو گا ۔ ن لیگ ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی عوام کے ہر طبقے سے پہنچ ہے ، اس کی وجہ ن لیگ کے وہ فلاحی منصوبے ہیں جن سے عوام کو بے شمار سہولیات حاصل ہوتی ہیں ۔