الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سالانہ چیرٹی ڈنرکا اہتمام

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سالانہ چیرٹی ڈنرکا اہتمام

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سالانہ چیرٹی ڈنرکا اہتمام مخیر حضرات نے دل کھول کر عطیات دیئے ،دس کروڑ دینے کا اعلان

 

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کی جانب سے سالانہ چیرٹی ڈنرکا اہتمام کیا گیا ڈونرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دس کروڑ سے زائد کے عطیات دینے کا اعلان کیا سرگودھا میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چیرٹی ڈنر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹرآرفن کیئر پروگرام پاکستان میاں وقاص وحید، امیر جماعت اسلامی میاں اویس قاسم تلہ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن میاں اظہار الحق،جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن میاں محمد سلیم ، صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودھا خاور جاوید چیمہ، سیکرٹری جمخانہ کلب سہیل پرویز الپا نے خصوسی شرکت کی تقریب میں پاکستان کے نامور مزاحیہ شاعر ڈاکٹر فخر عباس نے شاعری کے ذریعے حاضرین کو محضوظ کیا اس موقع پر شہر بھر سے مخیر حضرات نے دل کھول کر عطیات کا اعلان کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کو دس کروڑ انیس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران میں ڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر ارشد شاہد، چوہدری مدثر خالد وڑائچ، عامر محمود چیمہ، چوہدری لیاقت علی وڑائچ، ڈاکٹر محمد امتیاز، رانا ندیم علی سمیت ڈونرز کی کثیرتعدادبھی شریک تھی الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کی جانب سے بھر پور تعاون پر ڈونرز کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں