سکول ٹائم پرٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پولیس تعینات
سکول ٹائم پرٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پولیس تعیناتسکول کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کی اجازت نہیں ، ترجمان پولیس
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرزای کے احکامات کی روشنی میں سکول کے اوقات کار کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس تعینات کر دی گئی، خوشاب پولیس کے ترجمان کے مطابق سکول جانیوالے تمام روٹس کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہیں اور سکول کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کو ان سڑکوں پر لانے کی اجازت نہیں سکول کے اوقات کار کے دورا ن محفوط طریقہ سے ٹریفک کو روان دوان رکھنے اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے انتظامات چیک کرنے کے لیے خوشاب پولیس کے افسران و جوان فیلڈ میں موجود ہیں۔