وزیرآبپاشی کا تھل کینال میں شگاف کے تعمیری کام کا معائنہ
بیراجز کے انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیںتھل کنال میں مزید 3سو کیوسک پانی کی گنجاش میں اضافہ ہوگا ، محمد کاظم علی
دادخیل (نماندہ دنیا)صوبا ئی وزیرآبپاشی پنجاب محمد کاظم علی پیرزادہ کا دورہ جناح بیراج دادخیل ، صوبا وزیر نے جناح بیراج کے مختلف کاموں کا معانہ کیااور بلخصوص گزشتہ سال ستمبر2025میں جناح بیراج کے مقام پر تھل کینال میں پڑنے والے شگاف کے تعمیری کام کا معائنہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ چیف انجینیر سرگودھا ، ایس ای تھل سرکل میانوالی اور جناح بیراج کے افسران موجود تھے دورہ کے دوران وزیرآبپاشی نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ایریگیشن نہری نظام کو بہتر بنانے اور فلڈ سیزن میں عوام کے جان و مال اور بیراجز کے انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے گزشتہ سال جو سیلاب پنجاب میں آیا وہ ایک تاریخی سیلاب تھا اس سے قبل ایسا سیلاب شمالی پنجاب و جنوبی پنجاب میں نہیں آیا اور وزیراعلی پنجاب کے خصوصی اقدامات اور محکمہ ایریگیشن پنجاب کے افسران کی دن رات محنت سے عوام کی قیمتی جانیں و مال محفوظ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم تھل کینال کی ری ماڈلنگ پر بھی کام کررہے ہیں جس سے تھل کنال میں مزید 3سو کیوسک پانی کی گنجاش میں اضافہ ہوگا اور ذیادہ سے ذیادہ زراعت کو فادہ پہنچے گا۔