تیز رفتار کار نے گلی میں کھیلتے سات سالہ بچے کو کچل دیا ،حالت نازک

تیز رفتار کار نے گلی میں کھیلتے سات  سالہ بچے کو کچل دیا ،حالت نازک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار کار نے گلی میں کھیلتے سات سالہ بچے کو کچل دیا جس کے باعث اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ محبوب کالونی شاہ پور میں ایک تیز رفتار کار نے سات سالہ محمد حسنین کو کچل دیا۔

جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا ،بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں