گرین بس میں رہ جانے والاکمسن بچہ کو والد کے حوالے
گرین بس میں رہ جانے والاکمسن بچہ کو والد کے حوالے محمد شافع کے ورثانے میانوالی پولیس کے تعاون کو سراہا اور شکریہ ادا کیا
موچھ(نمائندہ دنیا)تھانہ پائی خیل پولیس نے والدہ کیساتھ داؤدخیل سے دوران سفر گرین بس میں رہ جانیوالے کمسن شافع کو تلاش کرکے والد کے حوالے کیا۔تھانہ پائی خیل پولیس کو اطلاع موصول ہوئی۔کہ پائی خیل کا رہائشی 6/7سالہ کمسن بچہ محمد شافع ولد محمد اقبال اپنی والدہ کے ساتھ گرین بس سے داؤدخیل سے پائی خیل دوران سفر کہیں گم ہوگیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر ذکاء الرحمٰن جوئیہ اور انکی ٹیم نے محمد شافع کو تلاش کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرائیں اور اس کو گرین بس اڈا میانوالی سے تلاش کرکے ورثاکے حوالے کیا۔محمد شافع کے ورثا نے میانوالی پولیس کے تعاون اور کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔