رمضان میں سکیورٹی پلان دوحصوں میں تقسیم خصوصی پلاٹون منگوانے کی تجویز
آخری عشرہ کے دوران مزید سکیورٹی اہلکاروں کوتعینات کیا جائے گا،مساجد ،امام گاہوں،شیعہ کمیونٹی کے رہائشی علاقوں،سہولت بازار ، اہم چوراہوں پرنفری تعینات ہو گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے مجوزہ سیکورٹی پلان کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے پہلے دوعشروں کے علاوہ آخری عشرہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور نفری کے شارٹ فعال کو پورا کرنے کیلئے پنجاب کانسٹیبلری سے خصوصی پلاٹون منگوانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ،ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے دو عشروں کے دوران 2ہزارسے زائد آفیسر ،آفیشلز اور ملازمین کے علاوہ ایلیٹ فورس کی 12ٹیموں کو ذمہ داریاں سونپنے کے ساتھ ساتھ مجوزہ سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور آخری عشرہ کے دوران مزید سیکورٹی اہلکاروں کو ضلع کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا،مساجد ،امام گاہوں،شیعہ کمیونٹی کے رہائشی علاقوں،سہولت بازار ، اہم چوراہوں پر چوبیس گھنٹے پولیس نفری تعینات کی جائے گی ،جبکہ بی اور سی کیٹگری کے مقامات و مساجد وغیرہ کے مقابلے میں اے کیٹگری کے مقامات پر دگنی سیکورٹی کا پلان تشکیل دیاجا رہا ہے ، سکیورٹی پلان آئندہ تین دن میں مکمل کر کے جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔