بلڈنگ چیمپئن شپ 2026 ،فٹنس کے شوقین افراد کی شرکت

بلڈنگ چیمپئن شپ 2026 ،فٹنس کے شوقین افراد کی شرکت

بلڈنگ چیمپئن شپ 2026 ،فٹنس کے شوقین افراد کی شرکت ججزنے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا،مسٹر پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بشیر میموریل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا شاندار ایونٹ چک نمبر 104 شمالی میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان بھر سے فٹنس کے شوقین افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس ایونٹ میں ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ کی جانب سے تھیلیسیمیا کا کیمپ بھی لگا یا گیا کیمپ میں علاقہ بھر سے نوجوانوں نے خون کا عطیہ دے کر مثال قائم کی اور تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے جینے کی امید کو روشن کیا۔ مقابلے کا مقصد مقامی سطح پر جسمانی فٹنس، صحت مند طرزِ زندگی، اور نوجوانوں میں باڈی بلڈنگ کے فروغ کوترجیع دینا تھا مقابلے میں مختلف کیٹیگریز میں باڈی بلڈرز نے اپنے پیک شدہ جسم اور قوت کا مظاہرہ کیا۔ججزنے سخت جانچ کے بعد بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔مسٹر پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا اس ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی غازی قیصر عباس گجر، ایس پی انویسٹیگیشن عمران عباس چدھڑ۔

چوہدری امجد پرویز گجر۔ چودری خان محمد گھمن۔ چیئرمین 85 شمالی چوہدری ہاشم گجر۔ کرنل مبشر۔ کرنل رضوان۔چوہدری اسلم گجر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ۔ چوہدری اویس سلہریا ایڈووکیٹ۔صدر الیکٹرانک میڈیا کلب سیف خان سمیت معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی ایونٹ میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ سینئر باڈی بلڈرز نے بھی حصہ لیا چیمپئنز کو آنے والے تمام معزز مہمان بل خصوص کرنل رضوان اور کرنل مبشر کی جانب سے کیٹگریز کے مطابق ٹرافیاں اور میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ خصوصی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو ٹائٹل بھی دیا گیا۔اس مقابلے کو علاقائی سطح پر نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے والا ایونٹ قرار دیا گیا۔ چوہدری نزیر احمد گجر کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کے اندر خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں اور انہیں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں، جس سے مقامی کھیلوں کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں