کاروباری شراکت دار کی بیٹی کو اغوا کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تین مختلف واقعات کے دوران موضع لک میں مویشیوں کے بیوپاری عمر حیات کے کاروباری شراکت دار محسن نے اسے اور اسکے گھر والوں کو مبینہ طور پر نشہ آور چائے پلا کر 15سالہ بیٹی مسماۃ(ث) کو اغواء کر لیا۔
اسی طرح سلطان ٹاؤن سے مزمل وغیرہ چار افراد نے 17سالہ مسماۃ(م) ،مٹیلہ سے عباس وغیرہ نے مسماۃ(ر)کو اغواء کر لیا اور نامعلوم مقامات پر لے گئے ، ورثاء کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔