ہائی ایس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر واپڈا کی املاک سے ٹکرا گئی

ہائی ایس ڈرائیور سے بے قابو  ہو کر واپڈا کی املاک سے ٹکرا گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سلانوالی روڈ پرگورنمنٹ ٹیکنکل کالج کے قریب تیز رفتار ہائی ایس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر واپڈا کی املاک سے ٹکرا گئی جس کے باعث 200کے وی کے ٹرانسفارمر اور الیون کے وی لائنوں کو نقصان پہنچا، ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔

جبکہ علاقہ بھر کی بجلی معطل ہو گئی، اطلاع ملنے پر واپڈا اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، گاڑی کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ نقصان کا تخمینہ چھ لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے اور بجلی کی بحالی کیلئے متبادل انتظامات رات گئے تک جاری رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں