ڈی پی او آفس سرگودہا میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈی پی او آفس سرگودہا میں کھلی کچہری کا انعقاد آر پی او نے شہریوں کے مسائل اور شکایات توجہ سے سنیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے ہمراہ ’’انصاف آپ کی دہلیز پر‘‘ کے ویژن کے تحت ڈی پی او آفس سرگودہا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، جس میں ڈسٹرکٹ بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران آر پی او نے شہریوں کے مسائل اور شکایات توجہ سے سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی فوری اور مؤثر ازالے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر متعدد درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ دیگر معاملات کی مقررہ مدت میں تکمیل کی یقین دہانی کروائی گئی۔ آر پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے اوران اقدامات کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر میرٹ پر قانونی کارروائی کی جائے کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔