معمرخاتون سے اسکے تین کمسن نواسے نواسیوں کو زبردستی چھین لیا

معمرخاتون سے اسکے تین کمسن نواسے نواسیوں کو زبردستی چھین لیا

ملزم اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ، جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پانچ افراد نے گھر میں داخل ہو کر معمرخاتون سے اسکے تین کمسن نواسے نواسیوں کو زبردستی چھین لیا، چک 18شمالی کی ارشاد بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کو چند ماہ قبل اس کے سسرالیوں نے قتل کر دیا تھا ،جس کے بعد اس کے نواسے پانچ سالہ نعمان، نواسیوں تین سالہ کشش اور ایک سالہ آئت زہرہ میری زیر کفالت ہیں، خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے سابق داماد نعمان کی ایماء پر قیصر وغیرہ نے زبردستی گھس کر اس کے تینوں نواسے نواسیوں کو زبردستی چھین لیا اور اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ، جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں