زرعی معیشت کو سہارا دیئے بغیر خوشحالی ممکن نہیں ، سمیرا ملک
زیر زمین پانی کی سطح خوفناک حد تک جانے سے ٹیوب ویلیوں کے بورخشک ہو چکے
خوشاب (نمائندہ دنیا)سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ بے موسمی سبزیوں کی پیدوارکے حامل ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ وادی سون میں ڈوبتی ہوئی زرعی معیشت کو سہارا دیئے بغیر علاقہ کے مکینوں کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وادی سون کی زرعی رقبہ کی آبپاشی کا انحصار زمینوں کنوؤں ٹیوب ویلوں اور ٹربائینوں پر ہے بدقسمتی سے زیر زمین پانی کی سطح خوفناک حد تک کر جانے سے کنویں اور ٹیوب ویلیوں کے بورخشک ہو چکے ہیں اور فصلات کی آبپاشی ممکن نہیں رہے جس کی وجہ سے علاقہ کی زرعی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ علاقہ میں آبپاشی کے وسائل مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے ، محترمہ سمیر ملک نے بتایا کہ ماضی قریب میں وادی سون میں زیر زمین پانی کی سطح برورار رکھنے کیلئے منی ڈیموں چیک ڈیموں اور واٹر پانڈ اکے براجیکٹ پر کام شروع کرایا گیا لیکن اس براجیکٹ کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ڈراپ کر دیا ، اب اسے پراجیکٹ کو از سر زندہ کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے ۔