ایپکا خوشاب کا ضلعی دفتر تعلیم کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ
کلرکوں کے دھرنا کے شرکاء کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی
خوشاب (نمائندہ دنیا )ایپکا ضلع خوشاب کے زیر اہتمام مرکزی قائدین کی کال پر ضلعی دفتر تعلیم کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے لاہو میں جاری کلرکوں کے دھرنا کے شرکاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت اپیکا کی جانب سے دیئے گئے چارٹرڈ آف ڈیماڈ کے مطابق کلرکوں کے مطالبات تسلیم کرے انہوں نے کہ کلرک ہو یا چھوٹے سرکاری ملازمین کسی کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کی جائے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر کلرکوں کے مطالبات ہورے نہ کئے گئے تو ضلع خوشاب کلرکوں کا رخ کی لاہور کی جانب ہو گا ۔