پٹرول مہنگا ہونے پر ٹرانسپوٹروں نے کرایے بڑھا دیئے

پٹرول مہنگا ہونے پر ٹرانسپوٹروں  نے کرایے بڑھا دیئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر ٹرانسپوٹروں نے کرایے بڑھا دیئے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ۔۔۔

 حکومت نے کرایوں میں اضافہ کر کے نئے کرائے نامے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اخراجات بڑھے ہیں جس وجہ سے ہم کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں،دوسری جانب کرایوں میں اضافہ نے سفر کرنا بھی محال کر دیا ہے ، اور مسافروں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں