ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب لابر کا رورل ہیلتھ سنٹر ہڈالی کا دورہ
خوشاب (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے رورل ہیلتھ سنٹر ہڈالی کا دورہ کیا۔ نئے فنکشنل ہونے والے رول ہیلتھ سینٹر ہڈالی کی بلڈنگ اور سینٹر میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااﷲ ،انچارج آر ایچ سی رورل ہیلتھ سنٹر اور ڈیوٹی ڈاکٹرز موجود تھے انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور ادویات کا سٹاک اور دیگر انتظامی امور کا بھی معائنہ کیا ڈپٹی کمشنرخوشاب نے فی میل وارڈز،فارمیسی دیگر شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے رورل ہیلتھ سینٹر ہڈالی کے انچارج ڈاکٹر کو ہدایت کی کہ ایمر جنسی ،گائنی وارڈزودیگر شعبہ جات میں میڈیسن کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔