پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریض بھاری فیس دینے پر مجبور

 پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریض بھاری فیس دینے پر  مجبور

بعض پرائیویٹ ہسپتال میں مریض کو چیک اپ کی فیس صبح کے وقت کچھ ہوتی ہے اور شام کے وقت کچھ اور ہوتی ، ڈاکٹر وہی ہوتا ہے جو مریضوں کو چیک کرتا انتظامیہ کاچیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر من مانی فیسیں وصول کرتے ہیں اور جس میں مرضی سے اضافہ کرتے ہیں، چیکنگ کا نظام متعارف کرایا جائے ،شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹروں نے مریضوں کے چیک اپ کی فیس کے مختلف ریٹس مقرر کر کے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض پرائیویٹ ہسپتال میں مریض کو چیک اپ کی فیس صبح کے وقت کچھ ہوتی ہے اور شام کے وقت کچھ اور ہوتی ہے ۔ جبکہ ڈاکٹر وہی ہوتا ہے جو صبح اور شام کو مریضوں کو چیک کرتا ہے ، اسی طرح انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر من مانی فیسیں وصول کرتے ہیں اور جس میں مرضی سے اضافہ کرتے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے پرائیویٹ ہسپتالوں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کیلئے نظام متعارف کرانے کی اپیل کی ہے ۔اور حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ شہریوں کو اسے لوگوں سے بچایا جائے جو عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں