ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم کا جائزہ نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے ، فہد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فہد محمود کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر جاری رمضان نوٹیفکیشن، نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم اور دیگر عوامی بہبود کے اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں تحصیل کی کارکردگی پر الگ الگ بریفنگ دی گئی۔ رمضان بیوٹیفکیشن کے تحت بازاروں، اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کی صفائی، لائٹنگ اور سجاوٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ رمضان کارڈ کی تقسیم کے عمل کو بھی زیر بحث لایا گیا تاکہ مستحق افراد تک بروقت اور شفاف انداز میں سہولت پہنچائی جا سکے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فہد محمود نے ہدایت کی کہ نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے ، کسی بھی مستحق فرد کو نظر انداز نہ کیا جائے اور فہرستوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن کے کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام انتظامات وقت سے پہلے مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک میں خوشگوار ماحول میسر آئے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں متحرک رہیں، روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں اور پیش رفت رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائیں۔ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں