بہن کے قاتل ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ
بہن کے قاتل ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ ،مجرم نے 2024میں غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کر دیاتھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عدالت نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا،عدالت نے تھانہ جھال چکیاں میں درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد خان کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،مجرم نے 2024میں غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کر دیاتھا، ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور ظالم کو اس کے انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔