شاہ جیونہ کا چھاپہ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

شاہ جیونہ کا چھاپہ بجلی چور  رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن شاہ جیونہ کا چھاپہ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا شاہ نکڈر پولیس نے ایس ڈی او کی مدعیت میں بجلی چوری کے مرتکب شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن شاہ جیونہ رستم شہزاد نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک بجلی چور عصمت اللہ ولد محمد عبداللہ کو 52 شمالی تحصیل سلانوالی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بعد ازاں تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ایس ڈی او رستم شہزاد کی مدعیت میں بجلی چور کے مرتکب شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں