22 سالہ لڑکی اغواء، مقدمہ درج
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں 22 سالہ لڑکی اغواء سلانوالی پولیس نے مغویہ کی بیوہ والدہ کی درخواست پر اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 139 جنوبی کی رہائشی مسماتہ حلیمہ بی بی بیوہ عبدالستار کی گھر سے عدم موجودگی میں نامعلوم افراد کار میں سوار ہو کر آئے۔۔
اور بیوہ کی 22 سالہ بیٹی مسمات رابعہ بی بی کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے مغویہ کی والدہ حلیمہ بی بی کی درخواست پر نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔