بھیرہ ملکوال روڈ پر حادثہ خاتون سمیت دو افردا زخمی
میانی( نامہ نگار )بھیرہ ملکوال روڈ پر حادثہ ، خاتون سمیت دو افردا زخمی ہو گئے ۔ میانی کے نواحی علاقے اصحابِ والا ٹبہ کے قریب موٹرسائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 55 سالہ محمد نواز شدید زخمی ہو گئے ان کا بازو ٹوٹ گیا، جبکہ 32 سالہ مہوش بھی زخمی ہوئیں۔زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر میانی منتقل کر دیا گیا۔