رمضان سے قبل کاروائیاں مزید تیز، 1 ہزار کلو مردہ مرغیاں تلف
رمضان سے قبل کاروائیاں مزید تیز، 1 ہزار کلو مردہ مرغیاں تلفخوشاب روڈ نزد جھال چکیاں میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رمضان المبارک سے قبل کاروائیاں مزید تیز، 1 ہزار کلو مردہ مرغیاں تلف، تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے خفیہ اطلاعات ملنے پر خوشاب روڈ نزد جھال چکیاں میں کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی، مردہ مرغیوں کو کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا جبکہ موقع پر تلف کردیں۔ ملزمان کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج جبکہ گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ شبہ تھا کہ مردہ مرغیوں کو ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا ہے ، فوڈ اتھارٹی نے بروقت کاروائی کرے شہریوں کو مردہ مرغیاں کھانے سے بچا لیا۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔