کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد

کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد

کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد بوائز سیکنڈری و ہائر سیکنڈری سکول ونگ کے طلباء کوانعامات سے نوازا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے فلیگ شپ سپورٹس پروگرام کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت پرنسپلز/ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن سرگودھا اور فزیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر اہتمام تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سپورٹس اینڈ لٹریری پروگرام میں شرکت کرنے والے بوائز سیکنڈری و ہائر سیکنڈری سکول ونگ سرگودھا کے طلباء کو اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر عباس خان بلوچ بطور مہمانِ خصوصی جبکہ ڈی او سیکنڈری رانا اکبر علی بطور مہمانِ اعزاز شریک ہوئے ۔اس موقع پر پرنسپلز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اعجاز خان، جنرل سیکرٹری پرنسپل ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد نصیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آرگنائزر محمد عامر جٹ، امجد علی، فزیکل ایجوکیشن کے پی ای ٹیز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت ہاکی، کرکٹ، والی بال، رسہ کشی، کبڈی، ہینڈ بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سائیکلنگ، کراس کنٹری اور ایتھلیٹکس کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں اور مجموعی طور پر 100 سے زائد انفرادی و ٹیم ٹرافیز اپنے نام کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اختر عباس خان بلوچ اورڈی او سیکنڈری رانا اکبر علی نے حکومتِ پنجاب کے فلیگ شپ سپورٹس پروگرام کھیلتا پنجاب گیمز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ وژن قابلِ تحسین ہے کہ سکول کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا رہا ہے ۔اور کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم وضبط، ٹیم ورک، برداشت اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھا رہے ہیں اور کھیلتا پنجاب گیمز طلبہ میں مسابقتی رجحان، خود اعتمادی اور قومی جذبے کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے ،تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں ٹرافیز اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ شرکاء نے پروگرام کو کامیاب بنانے پر فزیکل ٹیچر عامر جٹ،امجد علی،قبلہ ایاز اور منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کو ٹریک سوٹ اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں