اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کارمضان نگہبان دسترخوان کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کارمضان نگہبان دسترخوان کا دورہ صفائی ستھرائی، روشنی اور دیگر سہولیات کو مکمل اور بہتر بنانے کی ہدایت
پور صدشاہ ر (نامہ نگار ))اسسٹنٹ کمشنر شاہپور مِس یُسرا سہیل بٹ نے تحصیل شاہ پور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور صدر اور جنرل بس سٹینڈ شاہپور صدر میں بنائے گئے رمضان نگہبان دسترخوان کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی ستھرائی، روشنی اور دیگر سہولیات کو مکمل اور بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی تاکہ عوام کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکیں۔سکیورٹی، پارکنگ اور لائٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ بازاروں میں معیاری اشیاء مناسب قیمت پر دستیاب ہوں اور کسی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔ رمضان دسترخوانوں میں نظم و ضبط، صفائی اور مستحقین کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران دفاتر تک محدود نہ رہیں بلکہ بازاروں، میں خود موجود ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر افسران کا جائزہ لیا جائے گا۔اے سی شاہ پور یسرا سہیل بٹ اور تحصیلدار طلعت حسین سپرا نے بھٹہ خشت مالکان پٹرولیم ایسوسی ایشن ،انجمن تاجران و دیگر کاروباری شخصیات سے رمضان نگہبان دسترخوان کے حوالے سے میٹنگ بھی کی شاہ پور سٹی ،صدر میں روزہ داروں کے دستر خوان لگا دیں گئے ہیں مخیر حضرات اس نیک کام میں حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ دیں۔