خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کیلئے سہولت بازاروں فعال

 خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کیلئے سہولت بازاروں فعال

خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کیلئے سہولت بازاروں فعال اشیائے کی کوالٹی اور نرخوں میں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

خوشاب(نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ماہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ضلع خوشاب کے جڑواں شہروں جوہر آباد اور خوشاب میں روزہ داروں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے سہولت بازاروں کو فعال کر دیا ،ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے دونوں شہروں میں قائن ان بازاروں کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں اشیائے خوردونوش کی دستیابی، مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت، معیار اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹال ہولڈرز کو انتباہ کیا کہ اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور نرخوں میں کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں ن ے بازار میں خریداری کیلئے ّنیوالے مردو خواتین سے بھی بات چیت کی اور سہولت بازاروں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں