ذاتی مکان کیلئے قرض لینے والا ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا

ذاتی مکان کیلئے قرض لینے والا ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا

ذاتی مکان کیلئے قرض لینے والا ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا مکان کی تعمیرمکمل نہ ہو پائی تھی کہ محمد گلزار چل بسا،قرض معاف کیا جائے ،بیوہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) ذاتی مکان بنانے کے لیے حکومتی فنڈ سے قرض لینے والا 65 سالہ دیہاڑی دار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا مرحوم کی بیوہ اور غریب بچوں کے لیے قرض کی ادائیگی کرنا ناممکن بیوہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے قرض معاف کیے جانے کی اپیلسلانوالی شہر کے رہائشی 65 سالہ غریب دہاڑی دار محمد گلزار نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سکیم اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ادارہ اخوت کے ذریعے اپنا گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ روپے قرض لیا ہوا تھا مکان کی تعمیر ابھی مکمل نہ ہو پائی تھی کہ محمد گلزار نامی شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا اور اب کوئی ذریعہ معاش بھی نہیں ہے مرحوم محمد گلزار کی بیوہ صفیہ بی بی اور غریب بچے قرض ادا نہ کر پائیں گے بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ مجھ غریب بیوہ خاتون کا قرض معاف کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں