2025 میں 261101 شکا یات کے فیصلے کئے ،وفاقی محتسب

2025 میں 261101 شکا یات کے فیصلے کئے ،وفاقی محتسب

2025 میں 261101 شکا یات کے فیصلے کئے ،وفاقی محتسب فیصلوں میں اضا فہ علا قا ئی دفا تر کے قیام جیسے اقدا مات کا نتیجہ میں ہوا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ عوامی شکا یات کے جلد از جلد ازالے کی مسلسل کو ششوں کے با عث وفاقی محتسب کا ادارہ ایک غر یب آ دمی کی عدا لت کے طو ر پر سا منے آ یا ہے اور اسے عوام کا بھر پور اعتماد حا صل ہوا ہے ۔وفاقی محتسب نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ٹیکس محتسب سر وس تنزا نیہ کے ایک وفد سے ملا قا ت کے دوران کیا۔ایرا سمس ونسنٹ متو ئی کی قیا دت میں تنزا نیہ کے ٹیکس محتسب سر وس کے 17 رکنی وفد نے بد ھ کو وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کا دورہ کیا۔وفد کو دورہ کے دوران وفاقی محتسب کے کام، طر یق کار اور اہم اقدا مات کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔ اس مو قع پر وفاقی محتسب نے اپنے خطاب کے دوران بتا یا کہ سال 2025ء کے دوران ان کے ادا رے نے 261,101 شکا یات کے فیصلے کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ، جب کہ سال 2024 ء کے دوران فیصلوں کی تعداد 223,198 تھی۔

انہوں نے بتا یا کہ شکایات اور فیصلوں میں یہ اضا فہ ملک کے دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں میں علا قا ئی دفا تر کے قیام، کھلی کچہر یوں کے انعقاد، آ ئی آ ر ڈی پروگرام اور سر کا ری دفا تر کے دوروں جیسے اقدا مات کا نتیجہ ہے ۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ گز شتہ سال کے دوران وفاقی محتسب کے فیصلوں پر 96.8 فیصد عملدرآمد کی بے مثا ل شر ح حا صل کی گئی۔انہوں نے کہا کہ گز شتہ دو بر سوں کے دوران ملک کے دور دراز علا قوں میں رہنے والے لوگوں تک آسان رسا ئی اور انہیں بہتر خد مات فرا ہم کر نے کے لئے متعدد علاقا ئی دفاتر اور شکا یات سنٹرز قا ئم کئے گئے ۔ اب یہ ادارہ ملک کے 28 شہروں میں مو جود ہے جو عوام النا س کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کرنے میں کلید ی کردار ادا کر رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں