عیسیٰ خیل بار کی طرف سے احتجاج اورمکمل ہڑتال کا اعلان
عیسیٰ خیل بار کی طرف سے احتجاج اورمکمل ہڑتال کا اعلان ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل کا رویہ بار روم کے وقار کو مجروح کر رہا، وکلا
کالاباغ (نمائندہ دنیا)خرم شہزاد ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل کے رویہ اور بار روم کے وقار کو مجروح کرنے کے خلاف عیسیٰ خیل بار ایسوسی ایشن کی طرف سے احتجاج اورمکمل ہڑتال کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بار ایسوسی ایشن عیسی خیل کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت سعید اختر خان ایڈووکیٹ صدربار عیسی خیل منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر جملہ ممبران بار ایسوسی ایشن عیسی خیل کی رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایچ او تھانہ عیسی خیل خرم شہزاد نے بار روم عیسی خیل کا گزشتہ روز جو تالا وکلاء کی غیر موجودگی میں توڑا ہے یہ وکلاء بار عیسی خیل کی عزت پر حملہ ہے لہذا مذکور ایس ایچ او عیسی خیل کے خلاف قرارداد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاںوالی ڈی پی او میانوالی اور ار پی اور سرگودہا کو بھجوائی جا رہی ہے جس میں متعلقہ ایس ایچ او کا ٹرانسفر اور قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور تا ٹرانسفر ایس ایچ او عیسی خیل مکمل ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔