شہری پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا فوری نوٹس

شہری پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او سرگودھا  محمد صہیب اشرف کا فوری نوٹس

بھلوال(نمائندہ دنیا) تھانہ بھلوال صدر کی حدود دیوال میں شہری پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا فوری نوٹس ڈی پی او سرگودھا کا ایس ایچ او بھلوال صدر کو مقدمہ درج کرنیاور فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم۔

 بھلوال صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے وقوعہ میں ملوث کانسٹیبل مشتاق عرف شاقی اور ساجد کو گرفتارکر لیا جبکہ ملزم سیف کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔وقوعہ میں ملوث ملزم کانسٹیبل مشتاق عرف شاقی کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں