10 ہزار خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے ،فلوملزمالکان

10 ہزار خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے ،فلوملزمالکان

10 ہزار خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے ،فلوملزمالکانسفید پوش افراد جو ہاتھ پھیلا نہیں سکتے ہمیں ڈھونڈ کر ایسے لوگوں کی مدد کرنا ہوگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)10ہزار خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ مستحق لوگ بھی رمضان المبارک کی خوشیوں سے مستفید ہو سکیں میری تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں مستحق لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جو سفید پوشی کے باعث کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے ہمیں ڈھونڈ کر ایسے لوگوں کی مدد کرنا ہوگی تاکہ وہ بھی معاشرے میں وقار کے ساتھ زندگی بسر کر سکے ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما راؤ ساجد محمود نے غریب اور مستحق لوگوں میں آٹا اور نقد رقم تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ روٹی کا ہے اور ہم نے رمضان المبارک میں جہاں سفید پوش لوگوں کا خیال رکھا ہے وہاں پر ہر امیر غریب کے لیے جو آٹا خریدنے کی استعداد رکھتا ہے اسے حکومتی ریٹ سے بھی کم قیمت پر معیاری 10 کلو آٹے کا گٹو 900 پانچ روپے کی بجائے ساڑھے آٹھ سو روپے میں فروخت کے لیے مارکیٹ میں رکھ دیا ہے جس کا دل چاہے وہ جہاں سے چاہے 850 روپے میں آٹے کا گٹو خرید سکتا ہے راؤ ساجد محمود نے تمام فلور مل مالکان سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ مفت آٹا تقسیم نہیں کر سکتے تو کم از کم رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں آٹے کے نرخ کچھ کم کر دیں تاکہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں کیونکہ دوسروں کے لیے جب ہم آسانیاں پیدا کریں گے تو اﷲ تعالیٰ ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے گا یہی وجہ ہے کہ میں نے اس رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں 10 ہزار خاندانوں کے لیے مفت آٹے کی تقسیم کا آغازکرنے ساتھ ساتھ ہر اس شخص کے لیے انشاء اﷲ یہ آٹا نہ صرف پورے مہینے مستحق اور سفید پوش لوگوں کے لیے مفت تقسیم ہوتا رہے گا بلکہ ان لوگوں کے لیے جو آٹا خریدنے کی طاقت رکھتے ہیں انہیں بھی حکومتی ریٹ سے 55 روپے فی گٹو کم قیمت پر مارکیٹ میں ملتا رہے گا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں