روزہ صبر و تحمل اور تقویٰ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ، ابرار احمد بگوی
بھیرہ(نامہ نگار )مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ روزہ محض بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ یہ تزکیئہ نفس، صبر و تحمل اور تقویٰ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
وہ جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں مجلس حزب الانصار کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان انسان کو اپنی خواہشات پر قابو پانے ، اخلاق و کردار سنوارنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی عملی تربیت فراہم کرتا ہے ۔اور روزہ انسان کے اندر ہمدردی، ایثار اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ دیتا ہے صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں زیادہ سے زیادہ عبادات، تلاوتِ قرآن، صدقات و خیرات اور حسنِ اخلاق کو اپنا شعار بنائیں۔ تاکہ روزے کا اصل مقصد یعنی تزکیئہ نفس حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں روزے کی حقیقی روح کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔