3 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ،2 ہزار سے زائد دکانیں سیل

 3 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ،2 ہزار سے زائد دکانیں سیل

3 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ،2 ہزار سے زائد دکانیں سیل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس اور متعلقہ محکموں کی وسیع کارروائیاں

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں عوام کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پیرا فورس اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے شہر بھر میں وسیع کارروائیاں کیں۔اس دوران مجموعی طور پر 45 ہزار 246 انسپکشنز کی گئیں، جن میں اوور چارجنگ کے مرتکب 3 ہزار 939 افراد کو مجموعی طور پر 28 لاکھ 89 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 150 مقدمات درج کیے گئے ، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 702 دکانیں سیل اور 2 ہزار 297 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ آئندہ عشروں میں بھی سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی یا نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں