یکم مارچ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات\'\' کے طور پر منایا گیا
میانوالی (نامہ نگار)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی ہدایت پر پوری دنیا کی طرح ضلع میانوالی میں یکم مارچ انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے بعنوان \'\' ایک مضبوط اور پائیدار مستقبل کیلئے ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات\'\' کے طور پر منایا گیا۔
اس حوالے سے یونیورسٹی آف میانوالی میں طلبہ و طالبات کو آگاہی کی فراہمی کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رحمت اللہ نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب پیرول & پروبیشن الفت حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سمینار میں سول ڈیفنس آفیسر شاہد پروزیز، انسٹرکٹر بلال فاروق اور تنظیم شہری دفاع میانوالی کے عہدیداران، رضاکاران اور یونیورسٹی آف میانوالی کے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سمینار کے مقررین نے شرکاء کوعالمی یوم شہری دفاع کی اہمیت اور ماحولیاتی خطرات کی ہنگامی صورتحال نمٹنے کے سلسلہ میں بروئے کار لائے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔