مجموعی طور پر 156اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار

مجموعی طور پر 156اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابی،سرگودھا پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 156 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار کر لیاگیا۔

گرفتار مجرمان میں سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 11، بی کیٹیگری کے 72 اور 73 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے تک یہ کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اشتہاری مجرمان کے لیے سرگودھا میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں