یونین کونسلوں کو بھی آوارہ کتوں کی تلفی پر لگا دیا
دفاترمیں عملہ نہ ہونے سے سائلوں کو شدید دشواری کا سامنا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بلدیاتی اداروں کے ساتھ یونین کونسلوں کو بھی آوارہ کتوں کی تلفی پر لگا دیا جس سے یونین کونسلوں کے دفاترمیں عملہ نہ ہونے سے سائلوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سائلین کا کہنا ہے کہ یونین کونسلوں میں عملہ کی تعداد پہلے ہی کم ہے اب عملہ کی ڈیوٹی کتوں کو مارنے پر لگادی گئی ہے جس کی وجہ سے پیدائش ، وفات ،نکاح کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کے حصول میں دشواری پیش آرہی ہے متعدد یونین کونسلوں میں نائب قاصد اور سیکرٹری نہیں ہیں،انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔