گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ نے اسٹریٹجک داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ  کالج بھاگٹانوالہ نے اسٹریٹجک  داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ نے ملحقہ دیہی علاقوں میں میٹرک طلبہ کے لیے اسٹریٹجک داخلہ مہم 2026کا باقاعدہ آغاز کردیا پرنسپل میاں قاسم علی کی قیادت میں پروفیسر ذوالفقار علی ،آفتاب احمد ،وکی ولیم،ڈاکٹر تنویر احمد ،ڈاکٹر خرم اور دیگر اساتذہ اکرام پر مشتمل وفد نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔۔۔

اور طلبہ کو کالج میں دستیاب تعلیمی سہولیات ،جدید تدریسی نظام اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا داخلہ مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول لنگر مخدوم ،ہائی سکول دودہ،ہائر سیکنڈری سکول 88 جنوبی ،دارارقم سکول ،ہائی سکول بھاگٹانوالہ اور مٹیلہ شامل ہیں ۔کالج انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ داخلہ مہم کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنایا جائے گا تاکہ باصلاحیت طلبہ کو معیاری اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے اس موقع پر اساتذہ اکرام نے طلبہ کو یقین دلایا کہ کالج نہ صرف اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کررہا ہے بلکہ ان کی ہمہ جہت شخصیت سازی اور روشن مستقبل کی ضمانت بھی دے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں