پیرا فورس کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عبا س مگسی کی ہدایت پر پیرا فورس کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ۔پیرا فورس کے افسران نے سبزی اور فروٹ کے مختلف آئٹمز کی بولی نیلا می کے عمل کا جائزہ لیا۔۔۔
اور اپنی نگرانی میں سبزی اور پھلوں کے سٹالوں پر اشیاء کی بو لی نیلا می کرائی۔اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر پیرا فورس جاوید سرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت منڈیوں میں بو لی/نیلا می کی پیرا فورس نگرانی کررہی ہے تا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو منڈیوں سے کنٹرول کیا جائے ۔