حالیہ فیز میں حلقہ کی 8 سڑکوں کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں ، عاصم شیر
عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے حلقے کے بنیادی مسائل حل کریں، عاصم شیر
شاہ پور صدر(نامہ نگار) حلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدے تکمیل کی طرف گامزن ہیں ، حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات خوشحالی و ترقی دینا ہے ،عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے حلقے کے بنیادی مسائل حل کریں، عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے یہ بات ۔پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ جہان آباد سے ہیڈ محمد آباد تک 6 کلو میٹرطویل سڑک تعمیر نو کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سابق چیئرمین جہان آباد مہر عبدالخالق ،ملک طاہر اعوان ، ملک مقبول اعوان چوہدری جاوید گجر سابق تحصیل ناظم حافظ اللہ بخش آہیر ، شیخ جواد قمر ایڈووکیٹ، رانا مرتضیٰ ، مسعود سیال ، صفدر حسین کھوکھر ور دیگر شہری موجود تھے ، سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ حالیہ فیز میں حلقہ کی 8 سڑکوں کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں جن میں سے بائیس کروڑروپے کی لاگت سے کوٹ پہلوان تا بیر بل شریف، ہیڈ محمد آباد تا جہان آباد تک سڑکوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے ، اگلے فیزمیں مزید سڑکوں کے ٹینڈر جاری کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ سڑکوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کڑی نظر رکھیں تاکہ بہترین ، معیاری اور دیرپا سڑکیں تعمیر ہوں۔