تحصیل پپلاں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

تحصیل پپلاں میں ریونیو  عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

کندیاں(نمائندہ دنیا)تحصیل پپلاں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال نے ریونیو افسران کے ہمرا ہ کھلی کچہری میں شہریوں کے ریو نیو سے متعلق مسائل سنے۔

ریو نیو خدمت کچہری میں شہریوں نے درستگی ریکارڈ، حد براری، فرد جائیداد، انتقالات کے اجراء سمیت دیگر ریونیو امور سے متعلق مختلف درخواستیں پیش کیں ۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ریو نیو افسران و عملہ کو موقع پر احکا مات جاری کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں