ٹریفک کنٹرول سسٹم غیر فعال ،حادثات کی شرح بڑھ گئی

 ٹریفک کنٹرول سسٹم غیر فعال ،حادثات کی شرح بڑھ گئی

ٹریفک کنٹرول سسٹم غیر فعال ،حادثات کی شرح بڑھ گئی کسی چوک اور چوراہے پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اہلکار نظر نہیں آتا

خوشاب(نمائندہ دنیا)خوشاب کے ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں ٹریفک کنٹرول سسٹم غیر فعال ہونے کے سبب حادثات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی پورے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ہے کسی بھی چوک اور چوراہے پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی پولیس اہلکار نظر نہیں آتا اور ٹریفک کے بے ہنگم رش دوران حادثات کے سڑکیں اور چوراہے انسانی خون سے رنگین ہو رہے ہیں ، اور ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے سکولوں کالجوں اور دیگر اداروں میں جا کر سیمینارز منعقد کرانے مین مصروف نظر آتی ہے ، جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جوہر آباد کے مصروف چوراہوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن کی تعینات یقینی بنائی جائے ، انہوں نے کہ شہر میں ٹریفک سگنلز کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے چوکوں اور چوراہوں پر تریفک پولیس کی تعیناتی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں