کالا باغ میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا زخمی

 کالا باغ میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا زخمی

کالا باغ میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا زخمی زخمی ملزم کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ،علاقے میں سرچ آپریشن

کالاباغ (نمائندہ دنیا) کالاباغ پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان شکردرہ روڈ پر پولیس مقابلہ۔ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار طبی امداد کے لئے کالاباغ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزملزم نان کسٹم گاڑی کے پی کے سے پنجاب داخل کرنا چاہتا تھا ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان شدید زخمی ہو گئے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ایک ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ں بحق ہوگیاہلاک ملزم کی شناخت سید قیصر حمید کے نام سے ہوئی ہے زخمی ملزم کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرگرم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں