داؤدخیل میں گلیوں کی توڑ پھوڑ کے بعد ٹھیکدار غائب

داؤدخیل میں گلیوں کی توڑ پھوڑ کے بعد ٹھیکدار غائب

داؤدخیل میں گلیوں کی توڑ پھوڑ کے بعد ٹھیکدار غائبٹھیکدار گلیوں کی مرمت کرتے ہیں نہ میونسپل کمیٹی ان کو پوچھتی ہے

 داؤدخیل(نماندہ دنیا)کروڑوں روپے کی لاگت سے داؤدخیل شہر میں بننے والی گلیوں کی توڑ پھوڑ شروع نہ پھر ٹھیکدار ان گلیوں کی مرمت کرتے ہیں نہ کھبی میونسپل کمیٹی انتظامیہ ٹھیکداروں کو پوچھتی ہے مٹھی گرم ہونے پر سب اچھا کی رپورٹ پیش کر کے ٹھیکدار بری الذمہ ہو جاتا ہے پہلے محکمہ گیس نے شہر کی درجنوں گلیوں میں نئی گیس لائن ڈالنے پر گلیوں کو توڑ پھوڑ دیا جس سے پنجاب حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا اور اسی طرح گلیوں کو چھوڑ کر گیس کا ٹھیکدار غائب ہو گیا اور گلیوں میں بارشوں کے بعد گڑھے بن گئے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اب شہر میں سیوریج کی بند لائینوں کو کھولنے کی بجائے گلیوں کو توڑ کر نئی لائن ڈالی جا رہی ہے جس سے کروڑوں روپے کی گلیاں ٹوٹ رہی ہیں پہلے گرلز ہائی سکول کے ساتھ لاری اڈہ روڈ پر گلی کو توڑ کر لائن ڈالی گئی پھر اس سے چند قدم آگے گلی کو سیوریج لائن کے لیے توڑا گیا پھر اب لاری اڈہ روڈ کو مسجد قباء کے قریب توڑا جا رہا ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں