کندیاں میں صحت و صفائی کا براحال گٹر اوور فلو کر گئے
کندیاں میں صحت و صفائی کا براحال گٹر اوور فلو کر گئےمیونسپل کمیٹی انتظامیہ بوگس بل بنانے میں مصروف ، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں
کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں میں صحت و صفائی کا براحال گٹر اوور فلو کر گئے گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں بھر جانے کیوجہ سے مکین ازیت ناک صورتحال سے دوچار میونسپل کمیٹی انتظامیہ بوگس بل بنانے میں مصروف عمل شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق کندیاں کے اہم اور گنجان آباد محلہ جات محلہ اسلام آباد،گلی ٹھیکیداراں والی ،محلہ تحصیلدار میں اس وقت گٹر اوورفلو ہوچکے ہیں اور گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں بھر جانے کیوجہ سے گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ گندگی کے انبار لگنے کیوجہ سے مذکورہ محلے مکھیوں اور مچھروں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس کیوجہ سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے محلہ مکین ملیریا اور ٹائیفائد میں مبتلا ہوچکے ہیں میونسپل کمیٹی انتظامیہ عوامی مسائل سے بے خبر بوگس بل بنانے میں مصروف عمل ہے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کے باوجود مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے