چنگ چی رکشوں کے لیے عرصہ دراز سے پارکنگ نہ بن سکی
چنگ چی رکشوں کے لیے عرصہ دراز سے پارکنگ نہ بن سکی پارکنگ کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جا رہی ، حکام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا سالانہ کروڑوں روپے کمانے کے باوجود چنگ چی رکشوں کے لیے عرصہ دراز سے پارکنگ نہ بنا سکی، جس سے شہرمیں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے ،ا س ضمن میں متعدد بار ٹریفک پولیس نے بلدیہ کو تحریری استدعا بھی کی ہے ،جبکہ بلدیہ نے شہر میں پارکنگ سٹینڈز کی منظوری بھی دی ہوئی ہے ،لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کرپارہی ہے بلدیہ حکام کہنا ہے کہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کو ختم کردیا گیااور پارکنگ کے مسئلہ کو مستقل حل کرنے کیلئے مستقل اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے ۔