گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ونجاری تحصیل عیسے \' خیل کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا
میانوالی (نامہ نگار)حکومت پنجاب محکمہ تعلیم سکول ونگ نے سماجی راہنما میانوالی ساجد الرحمان کی کوششوں سے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ونجاری تحصیل عیسے خیل کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا ہے۔
جس سے اس پسماندہ علاقے کی بچیوں کو بڑی سہولت مل جائے گی اور انہیں دور دراز کے علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیئے نہیں جانا پڑے گا اس سلسلہ میں وزیر تعلیم پنجاب نے انہیں لیٹر بھی جاری کیا ہے اہل علاقہ نے ساجد الرحمان کی ان کاوشوں کو سراہا ہے