سیکرٹر ی ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت پرسپیشل چیکنگ ٹیموں کا قیام

سیکرٹر ی ٹرانسپورٹ پنجاب کی  ہدایت پرسپیشل چیکنگ ٹیموں کا قیام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹر ی ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت کے تحت سپیشل چیکنگ ٹیموں کا قیام عمل میں لایا جاچکاہے۔

 جو موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت اوور چارجنگ،اوورلوڈنگ پر بھاری جرمانے اور قیدکی سزا، باڈی بلڈنگ ورکشاپ کیلئے لائسنس نہ لینے والوں کے خلاف ایکشن لیں گی، بھاری جرمانے او رقید کی سزا سے بچنے کیلئے ڈرائیوروں ،گاڑی وٹریکٹر ٹرالی مالکا ن کو متنبہ کیاجاتاہے کہ وہ ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں اور اوورلوڈنگ سے ا جتناب کریں ۔ بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں