کا لا باغ :پولیس مقابلہ 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 15 سے 20 منٹ تک جاری رہا، دونوں زخمی ہو گئے
کالاباغ( نمائندہ دنیا ) کمسن بچہ کے ساتھ بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد۔تھانہ مکڑوال پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ ملزمان زاہد اللہ اور ابراہیم اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح حالت میں علاقہ وانڈھا کرکی(ملاخیل) میں موجود ہیں۔ایس ایچ او تھانہ مکڑوال انسپکٹر فیاض احمد نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر رات تقریباً رات 9:40 بجے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا۔ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی جان سے مارنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔پولیس پارٹی نے فوری طور پر مناسب پوزیشن لیکر حق دفاع میں جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 15 سے 20 منٹ تک جاری رہا۔فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے سرچ لائٹس کی مدد سے علاقہ کی تلاشی لی تو دو ملزمان زخمی حالت میں ملے جنہوں نے اپنے نام زاہد اللہ اور ابراہیم بتلائے جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ان کے دونوں نامعلوم ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔